Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 15


“منسٹر صاحب ایک بُری خبر ہے۔”فصیح ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوا۔
“کیسی خبر؟ کہی وہ مر تو نہیں گیا؟”
“نہیں، سر کی چوٹ کی وجہ سے اس کی یاداشت چلی گئی ہے۔”
“یہ تو خوش خبری ہے ڈاکٹر!”وجاہت علی مشتاق کو آنکھ مار کر فصیح کی طرف دیکھنے لگا۔”ویسے اگر یہ سچ ہو تو تمھیں ابھی کے ابھی یہاں سے چھٹی مل جائے گی۔”
“سچ ہے، آپ خود جا کر دیکھ لیں۔وہ سمجھتا ہے کہ وہ میرا مالک ہے۔”ڈاکٹر کی بات سن کر وہ اور مشتاق اس کمرے کی طرف چلنے لگے جہاں دُراب کو رکھا گیا تھا۔
ان کی آوازیں سن کر دُراب کو ایک تركیب سوجھی۔جیسے ہی وجاہت علی اندر آیا وہ اسے پکارنے لگا۔
“ڈیڈ دیکھیں نا ارشد نے مجھے باندھ لیا ہے۔”وہ اپنی ہاتھ کی طرف دیکھنے لگا جو ڈاکٹر نے صبح مشتاق کے کہنے پر باندھ لیا تھا۔
“مشتاق کھولو اسے۔”وجاہت نے مشتاق سے کہا تو اس نے جلدی سے اس کے پاس جا کر اسے کھولا۔
“ڈیڈ مجھے کیا ہوا تھا؟”وہ اپنی زخمی ہاتھوں کو دیکھنے لگا۔”دیکھیں نا مجھے کتنی چوٹیں آئی ہیں۔”
“مشتاق یہ تو کمال ہوگیا۔”اس نے مشتاق کی طرف دیکھ کر جاندار قہقہہ لگایا تھا۔
“آپ مجھ پر ہنس رہے ہیں۔”اس نے منہ کا زاویہ بگاڑا تھا۔
“ڈاکٹر! اس کے یہ زخم کب تک ٹھیک ہوجائیں گے؟”وہ دُراب کی بات نظر انداز کرکے ڈاکٹر کی طرف دیکھنے لگا۔
“کچھ دن تو لگیں گے منسٹر صاحب!”
“اگلے ہفتے میرا بیٹا یو ایس سے آ رہا ہے۔اس لیے میں چاہتا ہوں اس کے آنے سے پہلے اسے کسی اور جگہ شفٹ کر دوں۔”
“تب تک ٹھیک ہوگیا ہوں گا بشرط یہ کہ اسے نئے زخم نہ ملے اور ابھی آپ اسے اِدھر ہی رکھیں کیونکہ وہ جگہ اس کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔”ڈاکٹر دُراب کو آنکھ مار کر ان کے ساتھ باہر نکل آیا تھا۔
“مشتاق کچھ دن اس پر نظر رکھنا کہی یہ بھاگنے کی کوشش تو نہیں کرتا مگر مجھے لگتا ہے اب اس سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔یہ صحت مند ہو جائے تو ہم اسے الیکشن تک محفوظ مقام پر رکھیں گے۔اس کے بعد اسے چھوڑ دیں گے۔”وہ آگے کا لائحہ عمل تیار کرنے لگا اور دُراب نے آنکھیں موند کر گہری سانس لی تھی۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,