Uncategorized

The last night by Zainab nasar khan Episode 5

آغا بخش نے ابرو اٹھائیں۔ انہیں جیسے اپنے ہونہار پوتے پر افسوس ہوا۔”اپنی گنی چنی فیملی کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینا، سکیور کرنا اگر بزدلی ہے تو ہاں یہ بھی سہی ہے۔” کہتے ہی وہ اٹھ کھڑ ا ہوا۔”کہاں؟” انہوں نے چھوٹتے ہی پوچھا۔”ابراہیم کی طرف جارہا ہوں۔ راستے میں ایک دو کام بھی کرنے ہیں سو چلتا ہوں۔””دبئی ٹور سے کب تک واپسی ہے؟””کچھ کہہ نہیں سکتا۔ شاید ایک ہفتہ لگ جاۓ۔””چلو آؤ۔ باہر تک چھوڑدیتا ہوں۔ آج تو تمہارے ساتھ چہل قدمی بھی نہیں کی۔” وہ افسوس سے بولتے ہوۓ اٹھ کھڑے ہوۓ۔”نیکسٹ ٹائم سہی۔” روحان ان کے ساتھ قدم قدم چلتا مسکرادیا۔”اوہ ہاں۔ آپ سی ٹی ڈی والی میٹنگ خود اٹینڈ نہیں کرسکتے؟” اچانک یاد آیا تو وہ غیر آرام دہ سا بولا۔”کیوں بھئی؟ سیکیورٹی تمہاری ہے ۔میٹنگ بھی تم اٹینڈ کروگے۔ میں صرف تمہارے ساتھ آؤں گا۔” انہوں نے ہری جھنڈی دکھائی۔ ” اور ویسے بھی، جو آج ہوا ہے اسکے بعد تو میں قطعی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں چاہتا! عزت سے سوموار کو میٹنگ میں آجانا۔” دروازے کے قریب رک کر انہوں نے کہا تو روحان انہیں دیکھ کے رہ گیا۔ ایک گہرا سانس بھرا، بلاآخر اسکی چوری پکڑی گئی تھی۔ “ تمہیں کیا لگا ! مجھ سے چھپاؤ گے اور میرے وفادار بندے مجھے یونہی لاعلم رکھیں گے؟” انہوں نے بڑی گہری نظروں سے دیکھا اسے دیکھا۔ شاید وہ کچھ اور بھی جانتے تھے، اسنے بے اختیار اپنے گال کھجائی۔ “جاتے ہی فون کرنا۔ اور ہاں ذرا احتیاط کرنا وبا جان لیوا بھی ہوسکتی ہے اور پاکستانی ائیرپورٹس کے انتظامات تم جانتے ہی ہو کیسے ہیں۔” آغا بخش نے اسکے کندھے پر تھپکی دی۔“ آپ ایک محبِ وطن کے سامنے اسکے ملک کی برائی نہیں کرسکتے۔” آغا بخش کے ساتھ بغلگیر ہوتے ہوۓ وہ بولا۔۔ ایسے لگا جیسے دنیا جہان کی ٹھنڈک اسکے سینے میں چلی گئی ہو۔اس دنیا میں گنے چنے رشتے ہونا بھی کسی اذیت سے کم نہیں، وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے مہینوں انکے سینے سے لگنے ، انکے ٹھنڈے لمس کیلیے ترس جاتا۔ جب کبھی موقعہ ملتا تو بچوں کی طرح چاہے ساری ساری رات انکے ساتھ لپٹ کر سویا رہتا۔ “ بیٹا ہم محب وطن لاکھ سہی! مگر حقیقت سے ماورا نہیں ہوسکتے۔”آغا بخش سنجیدگی کے ساتھ بولے۔” اپنا خیال رکھیے گا۔ میں نے گارڈز کو ہدایات دے دی ہیں۔ آپ بھی پلیز! زرا انکے ساتھ کوآپریٹ کیجئیے گا۔” ان سے الگ ہوکر انکا ہاتھ تھامے گاڑی تک آیا، اور ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ آغا بخش ہنس دیے۔”میں بچہ تھوڑی نا ہوں۔”‘ہاں جانتا ہوں۔ سوموار کی شام چھ سات بجے تک ہمیں ڈیپارٹمنٹ جانا ہے، سو گارڈز کی ہمراہی میں آجائیے گا۔” اس نے تلقین کی۔ آغا بخش پھر ہنس دئیے ۔ “اچھا بھئی! گارڈز کے ساتھ ہی آؤں گا۔” انہیں دیکھتے ہوۓ وہ نرمی سے مسکرادیا۔ نجانے کیوں مگر اسکی مسکراہٹ میں اداسی تھی۔

Nims

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,