Uncategorized

The last night by Zainab nasar khan Episode 5

ایک بجے کے قریب وہ کمرے سے نک سک تیار ہوکر باہر آئی۔ اپنی وارڈروب سے مہنگے ترین کپڑے نکال کر اس نے پہنے تھے۔ لولوثر کا سوٹ ذیبتن کیے، جوتا بھی اعلیٰ قسم کا پہنے، سر پر ڈھیلا سا سکارف لپیٹے اور خاصہ گہرا میک اپ کیے وہ قیامت خیز دوشیزہ لگ رہی تھی۔ راحیلہ بیگم اس کی تیاری دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں۔ اس نے کبھی گہرے رنگ کا لباس پہنا تھا نہ ہی کبھی گہرا میک اپ کیا ۔ اور جوتے بھی ہیلز میں بہت کم پہنتی۔ لیکن آج اس نے سب کچھ کیا تھا۔ گو کہ جوڑے کا رنگ اتنا گہرا نہیں تھا مگر وہ اس قدر پرکشش تو ضرور تھا چند ثانیے کیشور اور راحیلہ بیگم اپنے اپنے کام چھوڑے اسے دیکھے گئیں۔ کمالہ نے دونوں کی حالت دیکھی تو مطعئن ہوگئی۔”ہاں بس ٹھیک ہے۔ میں یہی چاہتی تھی۔” یہ کہہ کر وہ باہر دروازے کی سمت مڑ گئی۔”کہاں جارہی ہو اتنی بن سنور کر؟” راحیلہ بیگم کا سکتہ ٹوٹا۔ کمالہ چلتی چلتی رکی۔ ہیلز کی ٹک ٹک جیسے کیشور کے دل پر لگ رہی تھی۔ اتنے پیارے جوتے۔ اور پاؤں! کمال تھا سب کچھ۔ کمالہ ایڑھیوں پر مڑی۔”کچھ لوگوں کو لگتا ہے ہم اچھی زندگی نہیں گزار رہے۔بس انہی کا منہ بند کرنے جارہی ہوں۔ ارے ایک چیز تو رہ ہی گئی۔” بات بات کرتے اسے یاد آیا تو فوراً اپنے برینڈڈ بیگ سے ایک کیس نکالا۔ بڑی ادا سے اسے کھول کر سیاہ شیڈز نکالیں اور آنکھوں پر چڑھادیں۔ راحیلہ بیگم کا دل کیا اپنا سر پیٹ لیتیں۔”اور اگر وہ سمجھا تم اسکے لیے تیار ہوئی ہو تو؟ ایک بات تو بتاؤ! اسے جواب دینے جارہی ہو یا خوش کرنے؟” وہ پوری اسکی طرف مڑ کر بولیں۔ دوسری طرف اسکے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ بلکہ انگلی سے شیڈز نیچے کرکے بڑے دلفریب انداز میں بولی۔”اسے یہ سمجھانے کہ جو وہ کھو چکا ہے وہ کتنا قیمتی ہے۔ آہ مام! لیٹ می گو ناؤ۔” نزاکت سے کہہ کر باہر نکل آئی۔ جبکہ راحیلہ بیگم سکتے میں چلی گئیں۔”بیٹیوں کو آزادی دینے کا یہ ہی انجام ہوتا ہے۔ ہر معاملہ اپنی سوچ اور جذباتیت سے حل کرنا ان کی سرشت میں شامل ہوتا ہے۔” اپنے کام میں دوبارہ جت کر وہ بڑبڑائیں۔ پارکنگ میں آکر اسنے اپنی ٹیوٹا کرولا سے کپڑا ہٹایا ، کل رات ہی واش کروایا تھا ۔ چم چم کرتی سفید گاڑی اس وقت بڑی خوبصورت لگ رہی تھی۔ نیو ماڈل تو نہ تھی لیکن اتنی مہنگی ضرور تھی کہ وہ شہریار کے سامنے فلیکس مارسکتی۔ ان لاک کرکے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی، پھر بڑی کوفت سے پاؤں کی طرف دیکھا۔”اففف اللہ۔۔۔۔ پاؤں تو ابھی سے دکھنے لگے۔” ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر فوراً سے بیشتر اس نے جوتے اتارے۔

Nims

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,