Uncategorized

The Last Night Zainab Nasar Khan Episode#16

“سوری سر! سر اس وقت ریسٹ۔۔۔” دوسری طرف موجود شخص کچھ کہنے لگا کہ اس نے بات کاٹ دی۔”بکواس بند کرو! اگر اگلے دس منٹ کے اندر اندر تمہارے سر نے کوئی ایکشن نہ لیا تو گیارہویں منٹ میں تم اس کی خواب گاہ میں بھی گھسو گے اور اٹھاۓ بغیر اس کا خون بھی پیو گے۔ عزت سے اٹھاؤ اسے!”اصوب ابراہیم جن حالات کو دیکھ چکا تھا ایک پل کیلیے بھی وہ اب نظروں سے اوجھل نہ ہورہے تھے، بلکہ ایک ایک لمحہ کسی اذیت کی طرح اس کے ذہن کے پردوں پر ابھر کر معدوم ہور ہا تھا۔ اس کی تصویر کشی کچھ ایسی تھی کہ دوسری طرف افسر جھرجھری لے کر رہ گیا۔ “سر میں کوشش کرتا ہوں۔” بٹن دبا کر اس نے کہا اور ہارون صدیقی سے رابطہ کیا۔ تین سے چار کالز کے بعد اس کی بیوی نے فون اٹھایا۔”کیا مسئلہ ہے؟ تم لوگ انہیں سونے نہیں دے سکتے؟” ایک تو رات کے ڈیڑھ بجے نیند خراب اوپر سے آفس کالنگ دیکھ کر انکا دماغ گھوم گیا۔ “ایم سوری میم بٹ اٹس این ایمرجنسی! آپ پلیز سر کو اٹھا دیجئیے اور ہوسکے تو ان کو بتائیے کہ اصوب ابراہیم ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔” بڑے مودب انداز میں کہا۔ “میں تمہاری ملازم نہیں ہوں!” درشتی سے کہہ کر پھر شاید وہ کسی کی بات کا جواب دینے لگی تھی۔ تھوڑی ہی دیر بعد ہارون صدیقی کال پر آۓ۔ “کہو!” نیند میں ڈوبی آواز تھی۔ افسر نے اصوب ابراہیم سے متعلق بتایا اور فورا ان کا رابطہ اس سے کروادیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد وہ دونوں آپس میں محو کلام تھے۔ اصوب انہیں باہر کی صورتِحال سے آگاہ کرنے لگا۔ “یہ تو واقعی بڑے خطرے کی بات ہے۔” سب کچھ سننے کے بعد وہ حقیقتاً حیرت و صدمے کا شکار ہوچکے تھے۔ “سر ہمیں سٹرائیک کرنا پڑے گا!” اس نے دوٹوک انداز میں کہا۔ “ویٹ ویٹ! واٹ ڈڈ یو سے؟” انہوں نے حیرت سے اس کی بات پر ردِ عمل دیا۔ “سر ہمیں سٹرائیک کرنا پڑے گا۔ آپ سمجھنے کی کوشش کریں۔” وہ جان چکا تھا کہ ہارون صدیقی آج کی صورتحال بھی جان چکے تھے اور اس کی بات بھی سمجھ چکے تھے۔ اپنے لفظوں پر دباؤ ڈال کر بولا۔

Horain

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on