Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 11


“سبز باریک بارڈر والی سفید شال!”
“ہاں، وہ میں وہاں پر بھول گیا تھا۔ویسے نعمان سے تلاش بھی کروایا تھا شفق کو مگر تب وہ نہیں ملی تھی۔”
“آپ کو بھائی نے نہیں بتایا کہ وہ میری دوست ہے؟”اس نے حیرت سے منہ پر ہاتھ رکھا۔
“اسے پتا ہوتا تو بتاتا نا۔وہ تو خود بے چارہ شفق کو ڈھونڈ رہا تھا۔”اس نے یہ بات کرتے ہوئے قہقہہ لگایا تھا۔
“ابی بھی نا۔غلط نام بتانے کی کیا ضرورت تھی؟”
وہ اُٹھ گئی۔”ویسے اسے لگتا ہے یہ ایک وقتی جذبہ ہے۔آپ گاؤں جا کر بدل جائیں گے۔”اس نے میزاب کا خدشہ اس پر ظاہر کیا تھا۔
“اسے کہنا میں بدلنے والوں میں سے نہیں۔میرے پاس رشتوں کی بہت کمی ہے۔میں جنہیں اپنا مان لیتا ہوں ساری زندگی کے لیے انہیں خود سے باندھ لیتا ہوں۔”وہ سنجیدگی سے بولا۔
“اچھا بتادوں گی مگر یہ بتائیں کہ آپ کی امی مان جائیں گی؟”
“کیوں نہیں مانیں گی۔اکلوتا بیٹا ہوں ان کا۔”وہ کالر جھاڑنے لگا۔”جاتے ہی ان سے بات کروں گا، مگر پہلے یہاں سے تو اوکے کا سگنل مل جائے۔”وہ خوشی خوشی بتانے لگا۔
“مل جائے گا، فکر ناٹ! ویسے کب جا رہے ہیں آپ؟”
“سوچ رہا ہوں پرسو چلا جاؤں۔”اس نے ایک گہری سانس لی اور اپنی جگہ سے اٹھ گیا۔”ایک ملاقات کروا سکتی ہو؟”
“سوچوں گی!”وہ کان میں پہنے ہوئے ایئر رنگ پر انگلی پھیرنے لگی۔
“کیا چاہیئے؟”دُراب اس کی شرارت سمجھ گیا تھا۔
“مونال میں ڈنر!”
“ڈن!”
“اوکے! پھر مجھے ابھی اس کے گھر ڈراپ کر دیں۔”وہ اسی وقت اپنی جگہ سے اٹھ کر بولی تو دُراب بھی اٹھ گیا تھا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,