Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 11

دُراب سیاہ سفری بیگ گهسیٹتے ہوئے گیسٹ روم سے نکل آیا تھا۔
“تو جا رہے ہو؟”نعمان اپنی جگہ سے اٹھ کر اُداسی سے بولا۔
“ہاں جا رہا ہوں مگر جلد واپس آنے کے لیے۔”وہ میزاب پر ایک گہری نظر ڈال کر نعمان کے ساتھ باہر نکل گیا تو مہرین اور میزاب بھی ان کے پیچھے لپكی تھیں۔
“ہم بھی ساتھ جائیں گے۔”مہرین نے پچھلی سیٹ کا دروازہ کھولا تو دُراب کی تو دلی مراد بھر آئی تھی۔
“چلو! ہمارا کیا جا رہا ہے۔”نعمان فرنٹ سیٹ کا دروازہ کھول کر بیٹھ گیا تو وہ دونوں بھی پیچھے بیٹھ گئی تھیں۔
دُراب بیگ رکھ کر گاڑی میں بیٹھ گیا۔
“چلو دیر ہو رہی ہے۔”اس نے سائیڈ مرر میں نظر آتی ہوئیں میزاب کی آنکھوں کو دیکھا جس میں نمی جهلك رہی تھی۔
“سنا ہے کچھ لوگوں کی آنکھیں روتے ہوئے بہت حسین لگتی ہیں۔”اس نے مسکراتے ہوئے نعمان سے کہا تو میزاب نے اپنے آنسو پونچھ لیے تھے۔
“ہاں مگر لڑکیوں کے۔”نعمان نے پیچھے کی طرف دیکھا، تو میزاب سر جھکائے بیٹھی تھی۔
“ظاہر ہے، مرد روتے کہاں ہیں۔”دُراب نے قہقہہ لگایا۔
“کیا مرد انسان نہیں ہوتے؟”اس کی بات سن کر مہرین نے پوچھا تھا۔
“ہوتے ہیں مگر دنیا یہ بات نہیں سمجھتی۔”دُراب نے ایک نظر دونوں پر ڈالی اور پھر اِدھر اُدھر دیکھنے لگا۔
“ہمم! یہ تو ہے۔اچھا پھر کب آئیں گے؟”
“جب کوئی اقرار کے سرسبز و شاداب پتّے تهما دیں۔”وہ معنی خیزی سے بولا تو میزاب نے پلکیں اٹھا کر اسے دیکھا تھا۔
اس کی آنکھوں پر اقرار کا موسم اتر آیا تھا۔
“سمجھو تهما دیئے۔”نعمان نے بیک ویو مرر میں دیکھتے ہوئے آہستہ سے کہا تو میزاب نے شرما کر چہرہ شیشے کی طرف موڑ دیا تھا۔
“ویسے تمہیں کیسے پتا؟”
“آنکھوں سے چھلکتی ہوئی نمی میں اقرار کا سندیسہ چھپا ہے میرے بھائی!”نعمان نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر آہستہ سے کہا۔
“اظہار اور اقرار کے لئے لبوں کا ہلنا واجب نہیں ہوتا۔”اس نے کچھ دیر کے لئے رُک کر میزاب کو دیکھا جو انجان بن کر ہاتھوں کی اُنگلیاں چٹخا رہی تھیں۔”یہ تو رخساروں کی سرخی، لبوں کی مسکان، آنکھ کے آنسو اور ہاتھ کے لمس میں چھپا ہوا ہوتا ہے بس محِب کی نظر تیز ہونی چاہیئے۔”
“اگر ایسا ہے تو میں جا کر امی سے پہلی فُرصت میں یہی بات کروں گا۔میں خواب لمحوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بہت بے تاب ہو رہا ہوں، اس لیے دیر نہیں کرنا چاہتا۔”وہ یہ کہتے ہوئے گاڑی سے اتر گیا تھا۔
“ہم منتظر رہیں گے۔”نعمان نے اسے گلے لگا کر میزاب کی طرف سے جواب دے دیا تھا۔
وہ بس پلکیں اٹھا کر اسے دیکھنے لگی جو نعمان سے الگ ہوتے ہوئے اس کے چہرے کا طواف کرنے لگا تھا۔
“چل گاڑی آ گئی ہے۔”نعمان ڈگی سے بیگ نکال کر گاڑی کی طرف بڑھ گیا تو دُراب میزاب کی طرف آیا تھا۔
میزاب کا دل جیسے خالی ہونے لگا تھا۔
“جدائی سہل نہیں ہوتی چاہے لمحوں کی ہو یا سالوں کی، مگر میرا وعدہ ہے میں جلد آؤں گا۔”
“ایک التجا ہے، انتظار کی زنجیروں کو زنگ لگنے مت دیجیئے گا۔”میزاب نے آنکھیں میچ کر کہا تھا۔
“وعدہ ہے میں بہت جلد لوٹ آؤں گا اور اگر لوٹ نہ سکا تو سمجھ لینا، دُراب کی محبت لٹاتیں آنکھیں عمر بھر کے لیے بند ہوگئی ہیں۔”
“جاتے وقت ایسی باتیں منہ سے نکالیں گے تو جینا آسان نہیں ہوگا میرے لیے کہ میں بہت وہم پرست لڑکی ہوں۔”
اس کی آنکھوں میں اُترنے والی نمی چھلکنے کے لیے بے تاب ہو رہی تھی مگر اس نے خود کو قابو کیا ہوا تھا۔
“یہ آپ کے لیے لائی تھی۔”اس نے سیاہ گلابوں کا گلدستہ اسے تھما کر سر جھکا دیا تھا کہ آنکھ کے کونوں میں رکے ہوئے آنسو پلکوں کی باڑ توڑ کر چھلک پڑے تھے۔
“بہت خوبصورت، شکریہ!”اس نے گلدستہ تھام کر اس کے جھکے ہوئے سر کو دیکھا تو اس کا اپنا ضبط بھی ٹوٹ چکا تھا۔”جا رہا ہوں۔”اس کے گلے میں گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی تھی۔میزاب نے سر اٹھا کر اسے نم گلابی آنکھوں سے دیکھا تو دُراب کا دل فنا ہونے لگا تھا۔
“خدا حافظ!”اس نے میزاب کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تو اس کا دل بھر آیا تھا۔
اس نے منہ پر ہاتھ رکھ کر چہرہ دوسری طرگ کر لیا تھا،
مگر دُراب کی نگاہیں اس منظر کو قید کر چکی تھیں۔
اس کا دل جدائی کے خوف سے لرز اٹھا تھا۔
وہ آخری بار اس پہ محبت لٹاتیں نظریں ڈال کر فلائنگ کوچ کی طرف بڑھ گیا تو میزاب بوجھل دل کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی تھی۔
مہرین نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی اور فلائنگ کوچ کی کھڑکی سے یہ منظر دیکھتا ہوا دُراب آنکھیں میچ گیا تھا۔


جاری ہے

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,