Uncategorized

The last night by Zainab nasar khan Episode 5

ہم پھر ایک کیسے ہوسکتے ہیں شہریار؟” وہ آگے بڑھی اور کافی کے د گھونٹ خلق سے اتارے۔”جبکہ مجھے کوئی وجہ بھی نظر نہیں آرہی!” اس کے بے تاثر الفاظ پر شہریار ایک پل کو لب بھینچ گیا۔”دیکھو کمالہ میں جانتا ہوں ماضی میں مجھ سے غلطیاں ہوئی ہیں۔ لیکن میں انہیں سدھارنا چاہتا ہوں۔” اس کا دل کیا یہ سب کمالہ کے ہاتھ پکڑ کر کہے مگر اسکا سرد و سپاٹ لہجہ دیکھ کر وہ محض بول ہی پایا۔”کوئی طریقہ بتاؤ۔ کیسے سدھاروگے؟” میز کی نوک ناخن کی مدد سے ٹھیک کرتے ہوۓ وہ بولی۔ شہریار کو لگا شاید وہ مثبت اشارہ دے رہی تھی۔”دیکھو تم اکیلی ہو۔ خالہ بھی بیمار رہتی ہیں۔ اکیلے اس معاشرے میں سروائیو کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک نا ایک دن تمہیں کسی مرد کی ضرورت پڑے گی۔ کیا وہ مرد میں نہیں ہوسکتا؟” شاید وہ جیت جاتا، شاید اس کی دال گل جاتی۔ شاید کمالہ اسے معاف کردیتی۔ اسے بھی لمحہ بھر کو لگا تھا کہ شاید شہریار بدل چکا تھا مگر وہ تو ویسا ہی تھا۔ کٹھور، سنگدل۔ اپنی سوچ میں قید رہنے والا۔ اسے اس کی بیوی نے چھوڑا تھا ناکہ اس نے طلاق دی تھی اور یہ بات وہ بڑی دیر سے جانتی تھی۔ شازیہ نے اسے فون کرکے بتایا تھا کہ نتاشہ نے شہریار سے خلع لے لی تھی اور اب دل لگانے کی غرض سے اس نے کمالہ سے دوبارہ رابطہ کیا۔ اگر نتاشہ چلی گئی تو کیا ہوا کمالہ تو تھی ہی۔ وہ کئی ثانیے اسے دیکھتی رہی۔ نجانے کیسے مگر ایک آنسو کا قطرہ نکل کر گود میں آن گرا۔ اس کا بے اختیار دھیان اس آنسو کی طرف گیا۔ کیا وہ زیادتی کررہی تھی؟ اپنے آپ کے ساتھ؟ دوسری طرف شہریار مزید بول رہا تھا۔”میں چاہتا ہوں ہم ایک ہوجائیں۔ میں ساری غلطیوں کا ازالہ کروں گا۔ جو جو خطائیں مجھ سے ہوئیں سب کی بھرپائی کروں گا اور۔۔۔ اور کوشش کروں گا تمہیں ایک بہترین زندگی دے سکوں۔” وہ آنکھوں میں چمک لیے بڑی امید بھری نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔کمالہ پرسوچ نظروں سے اسے دیکھتے ہوۓ آخر میں ہنس پڑی۔

Nims

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,