یہ چار دوستوں کے گرد گھومتی ایک مزاحیہ کہانی ہے۔
ولید، احتشام، حسن اور زین ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھنے والے بیسٹ فرینڈز ہیں جو دوسرے شہروں سے آئے ہوئے ہیں اور ایک فلیٹ میں ساتھ رہتے ہیں۔
ولید اور احتشام بچپن کے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بے حد عزیز ہیں۔
ایک روز اچانک احتشام نا معلوم وجہ کے باعث اپنی نس کاٹ کر خود کشی کر لیتا ہے۔ اس کی جان بچا لی جاتی ہے لیکن وہ ڈپریشن میں چلا جاتا ہے۔
ان ہی دنوں ولید کی کزن سویرا اس سے رابطہ کرتی ہے جو سائیکالوجی کی اسٹوڈنٹ ہے اور کہتی ہے کہ میرے لئے نقلی ڈیپریشن کے پیشننٹ بن جاؤ۔
لیکن ولید اسے احتشام کا اصلی کیس سونپ کر ٹاسک دے دیتا ہے کہ اسے ڈیپریشن سے نکالو۔ سویرا کو یہ ٹاسک قبول کرنا پڑتا ہے۔
احتشام نے خود کشی کیوں کی؟
سویرا کو نقلی مریض کیوں چاہیے تھا؟
کیا سویرا ولید کے دوست کو واپس زندگی کی طرف لا پاتی ہے؟
یا کہانی کوئی نیا ہی رخ اختیار کرتی ہے؟
ناول پڑھنے کیلئے اگلے پیج پر کلک کریں