Uncategorized

Ye Manzil Asaan Nahin by Kainat Riyaz Episode 6

اس نے گیٹ کی دیوار پھلانگی اور سراسیمگی سے سناٹے میں ڈوبی صبح کی جانب سفر کرتی رات میں ارد گرد جھانک کر دیکھا تھا ۔۔کوئی بھی نہیں تھا۔۔سب اپنے کمروں میں سونے گھسے ہوئے تھے۔۔اس کے لئے یہی اچھا موقع تھا۔۔
گیٹ کا دروازہ کھول کر اس نے باہر مضطرب کھڑی فاریہ کو آہستہ سے اندر آنے کا اشارہ کیا تھا۔۔۔فاریہ نے خاموشی سے اندر قدم رکھا تو شانی نے اسی طرح بے حد احتیاط سے دروازہ واپس بند کیا تھا۔۔۔پھر مڑ کر سراہتی نگاہوں سے اس شاندار گھر کو دیکھتی فاریہ سے مخاطب ہوا۔
”دیکھو۔۔بالکل شور مت کرنا ۔۔کوئی اٹھ گیا اور تمہیں دیکھ لیا تو میری خیر نہیں۔۔میں مجبوری میں تمہیں یہاں لایا ہوں۔۔کیونکہ اس وقت میں تمہیں کہیں چھوڑ نہیں سکتا تھا ۔۔ آگے کا کل دیکھیں گے اور اب چلو!“
شانی نے دبی آواز میں سرگوشی کی تھی۔۔جس پر فاریہ کا دھیان تھا یا نہیں مگر اس کی ستائشی نگاہیں اس اتنے بڑے اور خوبصورت گھر پر جمی ہوئی تھیں ۔۔ اس نے شاید ہی کبھی ایسا گھر دیکھا ہو ۔۔ سراسیمہ آنکھوں میں بے یقینی لیئے اس نے شانی کو دیکھا۔۔۔جس کا یہ گھر تھا۔۔وہ دبے دبے قدم اُٹھاتا اسے بھی دبے قدموں پیچھے آنے کا اشارہ کرتا گھر کی پچھلی سمت جا رہا تھا ۔۔ جبکہ دروازہ سامنے ہی موجود تھا۔۔فاریہ خاموشی سے اس کے پیچھے گئی۔۔وہ اسے پچھلے دروازے سے اندر لے جانے کا قصد کیئے چوری چھپے چل رہا تھا ۔۔فاریہ کو حیرت بھی ہو رہی تھی اور ہنسی بھی آ رہی تھی ۔۔وہ اس کی بہادری اتنی دیر سے دیکھتی آ رہی تھی ۔۔مگر خوفزدگی اب دیکھ رہی تھی۔۔وہ سچ میں اپنے گھر والوں اور خصوصاً دادا سے بہت ڈرتا تھا۔۔اس اتنی دیر میں دادا کا ذکر وہ تقریباً ستر بار کر چکا تھا اس سے ۔۔اور اس ذکر میں ستر سو بار تو دادا کا ڈر جھلکا تھا ۔۔ فاریہ اس شخص کو ضرور دیکھنا چاہتی تھی جس کا اتنا خوف اس کے ناکح میں تھا ۔۔ اس اونچی چوڑی قد کاٹھی کے بھرپور مرد میں دادا کا خوف کیا سب میں اس قدر تھا ۔۔
”رک کیوں گئی۔۔آؤ نا جلدی ۔۔“ فاریہ کو ایک جگہ گم صُم کھڑے دیکھ اس نے سرگوشی سے اسے پکارا تھا۔۔۔وہ سٹپٹائی ۔۔شانی اس سے کچھ فاصلے پر ایک جالی دار دروازہ کھولے کھڑا تھا۔۔جہاں سے روشنی باہر کو ابل رہی تھی۔۔۔وہ شاید کچن ہی تھا۔۔جہاں یہ دوسرا دروازہ کھلتا تھا۔۔فاریہ کو سمجھنے میں ذرا دیر نہ لگی ۔سامنے ہی برتنوں کے کیبنٹ اور ساتھ ہی بڑا سا فریج رکھا نظر آیا تھا ۔۔۔
وہ تیزی سے چل کر اس تک پہنچ گئی ۔۔۔
”چلو اندر!“شانی نے اسے اندر آنے کا اشارہ کیا اور چھپ چھپاتے ہوئے خود بھی محتاط انداز میں اندر گیا تھا۔۔مگر جیسے ہی وہ کچن کے وسط میں پہنچے، چائے ابالتی نایاب آہٹ پر ڈر کر پلٹی تو آنکھیں پھٹ پڑیں تھیں۔۔۔سامنے کا منظر ناقابلِ یقین تھا ۔۔

جاری ہے

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on