Uncategorized

Listen My Love by ZK Episode 4

کانٹریکٹ میریج؟ یسسسسسس میرے آفس میں ایک ورکر ہے اور وہ شادی کر رہا ہے نیشنیلیٹی کے لیے – وہ اصل میں ایک طرح کی کانٹریکٹ میریج کررہے ہیں – باقی انکا ایک دوسرے سے کوئ تعلق نہیں ہوگا _ بعدازاں لڑکے کو نیشنیلیٹی مل جاۓ گی اور لڑکی کو اس کے پیسے اینڈ دیٹس اٹ ڈیل کلوز _ واٹ ڈویو تھنک ؟ سیف نے کہتے ابرو اچکاۓ لیکن میرا معملہ الگ ہے مجھے نیشنیلیٹی نہیں چاہیے _ ابراہیم کا انداز جھنجھلاہٹ لیے ہوۓ تھا – ہمم لیکن تمہیں پروپرٹی چاہیے بات تو ایک ہی ہے- اور دادو کو ایک بہو _ ہم کچھ عرصے کاکانٹریکٹ کریں گے اور وہ لڑکی مدت ختم ہونے کے بعد تمہیں چھوڑ کر چلی جاۓ گی اور پھر دادو تمہیں دکھی دیکھتے ہوۓ توبہ کریں گی شادی سے _ ‘ ناٹ آبیڈ آئیڈیا _ ویسے کمینا توتوبھی ہے ‘ – شکریہ جانی تعریف کے لیے _ تو پھر چلیں لڑکی کو منانے کیا خیال ہے – بات پھر بھی وہی ہے – لیکن اصل بات تو یہ ہے جانی کے ہم اسے جانتے نہیں ہیں اور نہ اسے کبھی دیکھا ہے اس بیوٹی کو ہم نے صرف اسی دن پہلی بار ہی دیکھا تھا اور شاید آخری بار بھی _ لیکن اپنی بات کے جواب میں سیف کے چہرے پر کسی اور تاثر کی جگہ پر سمرک دیکھتے ابراہیم نے کچھ ناسمجھی بھرے تاثرات چہرے پر سجاۓ اسے دیکھا _ میں نے کہا نہ کہ تمہارے دوست نے سارا کچھ سنبھال لیا ہے- اصل میں یہ پلین میرے دماغ میں ایک دن پہلے ہی آیا ہے اور آج صبح میں اسی ریسٹورینٹ میں گیا ہوں – اور کچھ چھوٹی موٹی سی کہانی سنا کر مینیجر سے اس لڑکی کا پتہ معلوم کرنا چاہا – لیکن دیکھو یہ بھی ہماری خوش قسمتی ہے کہ مینیجر اس لڑکی کو پہلے سے ہی جانتا تھا تو میرے پوچھنے پر اس نے مجھے سب بتا دیا ہے _ اوہ, تو پھر کیا معلوم ہوا ہے تمہیں _ اور کیا اسکا کوئ بوائیفرینڈ ہے ؟
تو سنو _ اس لڑکی کا نام ہے ‘ آبدار سلطان ‘ – ایک اچھی جگہ اسکا خود کا اپارٹمنٹ ہے اور اسکے ساتھ آج تک کسی کو نہیں دیکھا گیا – ایک کیفے میں کام کرتی ہے اور کیفے کی اونر سے کافی بنتی ہے اسکی یوں سمجھ لو کہ کیفے اسی کا ہے – ہاں لیکن اسکے بیک گراؤنڈ کا ابھی تک کچھ بھی پتا نہیں چل سکا – ویسے یہ اتنا ضروری بھی نہیں ہے – اوورآل ریکارڈ صاف ہے – ہاں ایک اور بات غصے کی تیز ہے تو سنبھل کے _
اتنا سب کچھ منیجر کو کیسے پتا — ابراہیم کے سوال کرنے پر سیف سر ہلاتا بولنے لگا جیسے آج اس کے پاس ہر سوال کا جواب ہو _
اصل میں وہ کیفے اپنے علاقے کا مشہور کیفے ہے اور ایک وجہ اسکی بٹر بریڈ ہے جو کہ کافی فیمیس ہے – اس دن جو چاۓ کے ساتھ بریڈ سرو کی گئ تھی جو تمہیں کافی پسند بھی آئ تھی_
ہاں یاد ہے انہوں نے کہا تھا کہ وہ سپیشل بنواتے ہیں اور یہ انکے ٹی مینیو میں سب سے سپیشل
ہے _
ہمم, اصل میں اس ریسٹورینٹ کا کئ فیمیس کیفیز کے ساتھ کانٹریکٹ ہے انکی فیمیس چیزوں کو لے کر – اسی طرح جہاں یہ لڑکی آبدار کام کرتی ہے اس کیفے ‘ ہنی بی ‘ کے ساتھ بھی کانٹریکٹ ہے -اور یہ بریڈ وہی سے آتی ہے – کام کے سلسلے میں آنا جانا لگا رہتا ہے تو اس لیے مینیجر کو علم ہے ان باتوں کا _
اوہ —- تمہارا پلین اچھا ہے سیف لیکن مجھے کچھ وقت چاہیے میری ستائیسویں سالگرہ آنے میں ایک مہینہ تھا – لیکن اب صرف پندرہ دن بچے ہیں – ہمیں جو کچھ کرنا ہے وہ انہیں دنوں میں کرنا ہوگا – لیکن کچھ وقت دو مجھے شاید ایک دو دن _ ابراہیم کی آواز سے یہ ظاہر تھا کہ وہ کنوینس ہوا ہے اور نہیں بھی _
فکر مت کرو – ٹیک یور ٹائم – میں سمجھ سکتا ہوں یہ سب آسان نہیں ہے لیکن زرا جلدی کرو اس دسمبر کی اکتیس کو تمہاری برتھڈے ہے اور اس سے پہلے تمہیں سب کچھ ارینج کرنا ہے ورنہ پروپرٹی کو بھول جاؤ _
افففف, جانتا ہوں اب کوئ اور بات کریں _ ابراہیم کی بات پر سیف کا بےساختہ قہقہ گونجا –
ہاں بلکل کیوں نہیں – بتاؤ ڈیل کا کیا بنا ؟ ابراہیم خانزادہ بلیک کا شیدائ تھا یہ بات اسکی ڈریسنگ اور اس کے آفس کو دیکھ کر کہی جاسکتی تھی – آفس کی ہر چیز بلیک رنگ میں تھی – صوفے ٹیبل کا کانچ, پردے, ٹیبل پر رکھے کافی کے کپ, کپ کے ساتھ رکھا چیری کے فلیور والا ویپ اور ساتھ میں رکھی اسکی کار کی چابی جس کے کی چین میں بلیک کلر کی بنی چیریز لٹک رہی تھیں
اب آفس میں بزنس کی باتیں ہورہی تھیں _ _
What the heck you are saying huh…!!!
Are you out of your damn mind _
یہ ایک ہفتے بعد کی بات ہے کہ جب وہ صبح کیفے میں داخل ہوئ تو ایک لائیر ایک ٹیبل پر اپنا بیگ کھولے کچھ کر رہا تھا – اور اسکے سامنے لیڈی صوفیہ اور ایشان مجرموں کی طرح کھڑے ہوۓ تھے _
کیا ہوا ہے تم لوگ ایسے کیوں کھڑے ہو – اور یہ مسٹر کون ہیں ؟ اشارہ وکیل کی جانب تھا اوہ تم آگئ آبی _ ایشان کی آہستہ آواز پر آبدار نے ابرو اچکاۓ اسے دیکھا کہ بھئ بتاؤ تو سہی کیا ہوا ہے _ جبکہ صوفیہ چپ چاپ سی کھڑی ہوئ تھیں مجرموں کی طرح _ وہ _ دراصل آبی یہ وکیل ہیں _ نظر آرہا ہے اندھی نہیں ہوں میں اصل بات بتاؤ _ ادھر اودھر کی باتوں میں وقت ضائع نہ کرو _ وہ اصل میں یہ کہنے آئیں ہیں کہ – وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ _ _ ٹھیک ہے چپ کر جاؤ – آپ بتائیں آپ کیوں آئیں ہیں یہاں _ وہ کرسی کھینچ کر بیٹھتی وکیل کو اچھا خاصا پزل کرگئ تھی – توبہ اسکا تیر جیسا لہجا _ وہ بات دراصل یہ ہے کہ مس ؟
آبدار _ آبدار سلطان _
جی تو مس آبدار میں دراصل میڈیم شیلا کا لائیر ہوں اور انہی کے کام کے سلسلے میں یہاں حاضر ہوا ہوں _
کیسا کام – جلدی جلدی بولیں

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on