Uncategorized

Sitam Jan Tu Jahan by Rida Abid Complete

We have all kind of novels in our website like romantic, suspenful, thrill, comedy, horror, adventure, fantasy, fiction, classic novels, ebook novels, youtube novels. In this website you can find your favorite category of novels in the category section below, explore more, enjoy more.

راحم ۔۔۔۔راحم آرمی یونیفارم میں بہت خوبصورت لگ رہا تھا کوئی فائل دیکھنے میں مصروف تھا جب پیچھے سے کسی نے اسے آواز دی یہ آواز وہ بہت اچھے سے جانتا تھا پیچھے مڑ کر دیکھا تو اس سے ہی ملتا جلتا یونیفارم پہنے ایک لڑکی کھڑی تھی ۔۔۔۔جی مس روکھے انداز میں پیش آتے راحم کو ایک پل بھی شانزے پر ترس نہیں آیا تھا شانزے بھی سنجیدگی سے راحم خان کو دیکھ رہی تھی آپکو سر دانش نے بلایا ہے شانزے کہتی واپس جانے لگی تھی جب پھر سے راحم کی بات پر آنکھوں میں نمکین پانی سا بھر گیا تھا ۔۔۔کوشش کیا کرو میرے سامنے مت آیا کرو ورنہ کسی دن جان لے لوں گا تمہاری میں اور یقین کرو ایک پل کو بھی دکھ نہیں ہو گا مجھے یہ کام کرتے ۔۔۔۔۔شانزے پیچھے مڑی کتنی قیمتی تھی وہ اپنے والدین کے لیے بابر کے لیے جو بچپن سے اسے پیار کرتا تھا لیکن راحم کی نظر میں ہمیشہ وہ کسی کوڑے سے کم نہیں رہی تھی راحم کا جب دل کرتا وہ اسے بے عزت کر دیتا ۔۔۔۔شانزے نے اپنی آنکھوں سے پانی صاف کیا سر ایک دن اپکو اپنے ہی الفاظ پر شرمندگی ہو گی اور آپ شرمندگی سے اپنا سر جھکائے میرے سامنے کھڑے ہوں گے لیکن تب تک بہت دیر ہو گئی ہو گی میں آپکو معاف نہیں کروں گی تب یاد رکھیے گا ۔۔۔۔او رئیلی میں تم سے معافی مانگوں گا ۔۔۔۔۔سر آپکی کیا اوقات میرا رب آپ سے معافی منگوائے گا جسٹ ویٹ اینڈ واچ ۔۔۔۔راحم خان کا غصہ سے برا حال تھا اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ شانزے کا قتل کر دے اتنی ذلت ۔۔۔۔۔۔شانزے جا چکی تھی لیکن اپنی باتوں کا اثر راحم خان پر چھوڑ گئی تھی ۔۔۔۔۔اسلام علیکم سر ۔۔۔واعلیکم اسلام برخودار کیسے ہو ۔۔۔۔جی سر اللّٰہ کا کرم ہے آپ بتائیں آپ کیسے ہیں ۔۔۔۔۔میں بھی ٹھیک ہوں کیپٹن ۔۔۔۔۔کیپٹن پنجاب یونیورسٹی میں کچھ گڑبڑ چل رہی ہے تمہیں اس بات کا علم بھی ہے یا سوئے ہوئے ہو ۔۔۔۔میجر دانش کی بات پر راحم کے چہرے پر گہری مسکراہٹ آئی تھی شانزے پر آیا غصہ کہیں سو گیا تھا وہ ایسا ہی تھا کام کے معاملے میں کسی پر توجہ نہیں دیتا تھا ۔۔۔۔سر آپ فکر نا کریں میں دو لوگوں کو بھیجا ہوا ہے وہ بہت جلد پتا کردیں گے۔۔۔۔بھروسے مند لوگ ہیں نا کہ سر آپ پریشان نا ہوں بھروسے مند لوگ ہی ہیں اور بہت جلد مجھے بہت سی انفارمیشن مل جائے گی ۔۔۔۔۔راحم نے میجر دانش کو تسلی بخش جواب دیا تھا ۔۔۔۔۔اور برخودار گھر کب آ رہے ہو۔ ۔۔سر آپکی صاحبزادی نے مجھ پر گھر کا داخلہ بند کر رکھا ہے کیوں بار بار میری دکھتی رگ کو چھیڑتے ہیں ۔۔۔۔۔شرم آنی چاہیے تمہیں کیسے کیپٹن ہو ایک لڑکی نہیں تم سے سنبھالی جا رہی ۔۔۔۔میجر نے آنکھیں نکالتے راحم کو گھوری سے نوازا تھا ۔۔۔۔۔سر آپکی بیٹی پورا بمب کا گولا ہے کب توپ سے نکل آئے پتا ہی نہیں چلتا اور یقین کریں اس بھری جوانی میں مجھے اپنی ہونے والی بیگم کو بیوہ اور اپنے ہونے والے بچوں کو یتیم نہیں کرنا ۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہا یار سچ میں تم اتنا ڈرتے ہو اس سے ۔۔۔۔جی اور آپکا میرا مذاق بنتاہے سر راحم نے سر کھجاتے سر دانش کو لتاڑا تھا ۔۔۔۔۔چلیں سر اب مجھے اجازت دیں میں لگاؤں گا چکر پھر کبھی گھر پر اللّٰہ حافظ ۔۔۔۔اللّٰہ حافظ میں تمہارا انتظار کروں گا ۔۔۔۔راحم سر ہاں میں ہلاتا میجر کے آفس سے باہر نکل گیا تھا ۔۔۔۔۔شانزے سنجیدہ چال چلتی میجر دانش کے آفس ہی جا رہی تھی جب راحم خان راستے میں مل گیا ۔۔۔۔۔لیکن اس بار شانزے نے راحم کے اوپر ایک بھی غلط نگاہ تک نا ڈالی تھی ۔۔۔۔راحم کے تو جیسے تن بدن میں آگ ہی لگ گئی تھی ۔۔۔۔شانزے یجر کے کمرے میں جا چکی تھی راحم نے بھی سر مارا اور اپنے راستے نکل گیا ۔۔۔۔

Nims

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,