Uncategorized

Ye Manzil Asaan Nahin by Kainat Riyaz Episode 6

جانے شبِ ماہ کا کونسا پہر جاگا۔۔۔آسمانوں کی عمق پر پہرا دے رہا چاند دھیما پڑنے لگا تھا۔۔سرد رات کے پھیلتے سائے میں برف سی ٹھٹھرتی ہوائیں اور ہرسُو چھایا ہیبت ناک سناٹا ۔۔چاروں سمت لہراتی گہری خاموشی دبیز دھند میں ملفوف گہری رات تلے ایسے ہول ناک دیکھائی دے رہی تھی کہ متوسط گنجان علاقے کی ویرانیوں میں دل دہلانے والی سرد لہر خون میں دوڑ رگ و ریشہ میں سنسنی اور وحشت بھر جاتی۔۔۔۔۔اونچے نیچے طویل قطار میں نظر آتے بجلی کے کئی سارے کھمبے اور ان کے سروں پر مدھم روشنی اگلتے کوفت محسوس کراتے پیلے سنہرے بلب۔۔۔ایک کے بعد ایک ویران مگر تنگ گلی اور ان گلیوں میں سمایا گھپ اندھیرا منہ کو آرہا تھا یہی اندھیرا بوسیدہ زمانے کا احساس جگا رہا تھا۔کچھ چھوٹی بڑی قفل لگی چند دکانیں اپنے اپنے مخصوص وقت پر بند کی جا چکی تھیں ۔مگر ان کے بند شٹر گیٹ جو ویرانیت کی حد تک اس مفلس بستی میں پراگندہ نظر آتے تھے۔۔۔۔خستہ ٹوٹے پھوٹے مکانات جنکے بوسیدہ درو دیوار سے عسرت برس رہی ہے۔۔۔۔۔دور سے ابھرتی پرسرار قدموں کی دبی دبی بازگشت ……لمحے لمحے دور کہیں سے پاس تک سنائی دیتی کتوں کے بھونکنے کی ناگوار آوازیں۔۔۔ جو کبھی تو بند ہو جاتی اور پھر اچانک قریب سے سنائی دیتی، سنسان علاقے کی کچی سڑک۔۔۔۔اور اس سڑک کے کنارے چلتے دو شکست و مات کھائے وجود ۔۔۔۔۔سارا منظر انتہائی حقیقی اور نہایت دہشت زدہ کرنے والا تھا۔۔۔۔مگر کوئی مصیبت کا مارا۔۔۔ تقدیر کا ہارا نا ہوتا تو اس  وحشت زدہ بستی کے درمیان  ہول کھانے کو مجبور ہو جاتا۔۔۔ اس سوگوار اور بھیانک رات کے اندھیروں میں چلتے دو تنہا ہیولوں کو کیا ہی علم تھا کہ آج کی صبح وہ مقام مقصود کی تلاش میں نکلیں گے تو منزلیں اپنا راستہ ہی بدل جائیں گے ۔۔۔شانی بے یارو مددگار شکستہ حال پژمردہ قدموں سے اس ظالم محلے کے ان بے رحم لوگوں کے درمیان سے نکل آیا تھا ۔بدلی ہوئی ذندگی ۔۔۔۔بدلی قسمت کے ساتھ….وہ چل رہا تھا ۔۔خاموش لب بھینچے ایک دم ناتواں بے سکنہ !!! 

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on