Age Difference Novels Classic Novels Force Marriage Gangster Based Mysterious Office Based Revenged Base Romantic Novels Second Marriage Based Secret Agent Based Social Novels

Ehl E Ishq by Shumaila Hasan Complete Novel Online Reading

“سر۔۔۔۔ ہمارے ایک آدمی کو اوپر گھٹنے کے پاس شوٹ کیا گیا ہے۔۔۔” جس وقت وہ میٹنگ ختم کر کے نیچے اترا، مارک نے اسے فوراً یہ منحوس خبر سنائی تھی۔۔

“وہ اوپر کیا کرنے گیا تھا؟؟”  بنا کسی لمحے کی تاخیر کے غراتا ہوا وہ تیز تیز قدم اٹھاتا آگے بڑھتا گیا۔۔۔۔

“کسی کے بھی پہنچنے سے پہلے اس کا موبائل حاصل کرو۔۔ اور فوراً آفس پہنچو۔۔۔ اور اس کے پکڑے جانے سے پہلے میک شیور کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔” حکم ملنے کے اگلے ہی لمحے اس کے دو آدمی مستعدی سے گردن ہلاتے تیزی سے سیڑھیاں پھلانگنا شروع ہو چکے تھے جبکہ وہ خود بڑبڑاتا ہوا خارجی دروازے کی جانب بڑھ گیا۔۔۔۔

کچھ دیر بعد اس کے آدمی گردن جھکائے اس کے سامنے  بیٹھے تھے۔۔۔۔

“ہاؤ از دیٹ پاسبل؟ اتنی سی  دیر میں موبائل کیسے غائب ہو سکتا ہے؟” بے یقینی سے اس نے بار بار دونوں کی جانب دیکھا۔۔۔ کنپٹی کی ابھرتی رگ اس کے ذہنی خلفشار کا پتہ دے رہی تھی۔۔

“سر۔۔۔ شاید مارنے والے کو موبائل ہی مطلوب تھا۔۔۔ بصورتِ دیگر وہ اسے زندہ نہیں چھوڑتا۔۔۔” مارک نے گردن جھکائے دھیمے لہجے میں جواب دیا۔۔۔

“یعنی وہ جو کوئی بھی ہے اسے ہمارے کام کی نوعیت کا اندازہ ہے۔۔ ساتھ ہی وہ یہ جانتا تھا کہ اس وقت ہم کہاں اور کس کے ساتھ موجود ہیں۔۔” سیدھے ہاتھ کی دو انگلیوں کو باہم ملائے اس نے نچلا ہونٹ سہلایا۔۔۔ انداز میں تشویش کے بجائے تفتیش کا عنصر نمایاں تھا۔۔۔ کچھ دیر پہلی والی کیفیت پر وہ قابو پا چکا تھا اور اب باریکی سے اس معاملے پر سوچ رہا تھا۔۔۔

“تم نے کلب کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی؟” اس کے سوال پر مارک کی گردن اثبات میں ہلی تھی۔۔ میڈ کے چہرے پر ایک اطمینان بخش سایہ لہرایا۔۔۔۔

“لیکن سر، فوٹیج میں بیچ کے وہ دس منٹ غائب ہیں۔۔۔ جب یہ واردات ہوئی۔۔” مگر اس سے پہلے کہ وہ مکمل طور پر مطمئن ہوتا، مارک کی اگلی اطلاع نے اس کا سکون غارت کیا تھا۔۔ ایک گہرا ہنکارا بھرتے اس نے خود کو کمپوز کیا۔۔۔

“یہ جو کوئی بھی ہے بہت خطرناک ہے۔۔ اور شاید ہمارے بارے میں بہت کچھ جانتا ہے۔” موبائل پر سامنے کھلی تصویر کو چندھی آنکھوں سے دیکھتا وہ بڑبڑایا۔۔۔ وہ اس افریقی کی تصویر تھی، جس کے گھٹنے پر گولی ماری گئی تھی۔۔ یعنی مقصد اس کی جان لینا ہرگز نہیں تھا۔۔ شاید ڈرانے کے لئے بس یہ کام گیا تھا۔۔ اصل مقصد اس کے موبائل کا حصول تھا۔۔۔

“کوفی اس وقت ہے کہاں؟” مارے جانے والے ساتھی کا نام لیتے وہ ہنوز نظریں موبائل پر جمائے بیٹھا تھا۔۔۔

“سر۔۔ کلب کی انتظامیہ تو پولیس کو کال کرنے جا رہی تھی لیکن میں نے جان پہچان استعمال کرتے ہوئے معاملہ دبا دیا۔۔ اس وقت وہ ایک پرائیوٹ کلینک میں ہے جہاں اس کی گولی نکال دی گئی ہے۔۔ ممکن ہے دو چار گھنٹے بعد اسے فارغ کر دیا جائے گا۔۔”

“اس نے کیا بیان دیا؟ وہ گولی مارنے والے کو پہچانتا ہے؟” میڈ نے چندھی آنکھوں سے اس کی جانب دیکھتے ہوئے اگلا سوال کیا۔۔۔

“وہ کہہ رہا ہے حملہ آور کا پورا منہ ماسک کے پیچھے چھپا تھا۔۔ بس بھوری آنکھیں ہی وہ دیکھ سکا تھا۔۔۔” مارک اپنا ہوم ورک مکمل کر کے آیا تھا۔۔ میڈ کی جانب سے اسے جس جس سوال کی امید تھی۔۔ ان سب کا جواب اس کے پاس موجود تھا۔۔۔

“ٹھیک ہے۔۔ دیکھتے ہیں اس بھوری آنکھوں والے کو بھی۔۔” سر اس کا کہنا ہے کہ وہ جتنا لچک دار اور پھرتیلا تھا، اسے ایک پل کے لئے اس پر کسی لڑکی کا گمان گزرا تھا۔۔۔ یا پھر کوئی کمانڈو۔۔۔ ہاتھوں کی سختی اور تاک کر وار کرنے سے اندازہ ہو رہا تھا جیسے وہ ٹرینڈ ہو۔۔۔” مارک کے اگلے انکشاف پر وہ چونکا تھا۔۔

“اینی ویز تم ایسا کرو کہ کوفی کو اس کے ملک واپس بھیجنے کا فوری بندوبست کرو۔۔ جب تک کام نہیں ہوتا۔۔ اسے کسی سے ملنے نہیں دینا ہے۔۔۔ وہ اب ہمارے لئے بہت خطرہ بن چکا ہے۔۔۔۔” اگلے ہی لمحے وہ حیرانی کی کیفیت سے باہر آتا اگلے لائحہ عمل کی ہدایت دینے لگا۔۔ ساتھ ہی اس کی نظریں موبائل پر کھلی تصویر پر بغور جمی تھیں۔۔۔

“اوکے سر۔۔” تابعداری سے گردن ہلاتا مارک کمرہ چھوڑ کر نکل گیا جبکہ اس کے نکلنے کے بعد میڈ نے اٹھ کر کمرے کا لاک لگایا اور بہت احتیاط سے کسی کو فون ملا کر کانوں پر لگایا۔۔۔ کمرہ ساؤنڈ پروف ہونے کی وجہ سے وہ اب بآسانی کھل کر بات کر سکتا تھا۔۔۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on